امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنی جارحیت کا خمیازہ بھگتے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اب باقاعدہ جنگ شروع ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ، جس کے بعد کوئی یورپی بحری جہاز خطے سے یورپ نہیں جا سکے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کردی
ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ حملوں سے قبل تینوں جوہری تنصیبات خالی کرا لی گئی تھیں ، اس لیے متاثرہ مقامات پر کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا، نہ ہی تابکار مواد کے اخراج کا کوئی خطرہ پیدا ہوا ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی مشرقِ وسطیٰ میں غیرمعمولی عدم استحکام کو جنم دے سکتی ہے ، جبکہ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل اور سفارتی حل پر زور دیا ہے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ، اصفہان کی جوہری تنصیب پر حملہ




