اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)حالیہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حالیہ منظور ہونے والے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہو گا۔
بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو جنگ لڑے، ہم دوبارہ شکست دیں گے: بلاول بھٹو




