محکمہ ان لینڈ ریونیو آزادکشمیر کا 60ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا دعویٰ

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر کے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے مئی 2025 تک 60 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مالی سال 2024-25 کے اختتام تک75ارب کے ہدف ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کہا گیا ہے کہ سائوتھ زون نے مئی تک 49 ارب روپے کا ریو نیو جمع کیا ہے اور سال کے آخر تک 55 ارب روپے سے زیادہ جمع ہونے کی امید ہے۔

رواں مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 75.7 ارب روپے تھا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔محکمہ ریونیو نے کہا کہ اس نے کئی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود اس سال ریونیو کی وصولی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیںبشمول بجلی کے نرخوں میں کمی، جس کے نتیجے میں ٹیکس ریونیو میں 2 سے 3 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

محکمہ نے سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی طرف سے قانونی چارہ جوئی اور ٹیکس سے بچنے کی اسکیموں کی وجہ سے تمباکو کے شعبے سے 1.5 بلین روپے کم ریونیو اکٹھا کیا۔محکمہ نے رواں مالی سال میں تمباکو کے شعبے سے 502 ملین روپے اکٹھے کئےجبکہ مالی سال 2023-2024 میں 1308 ملین روپے تھے۔

محکمہ نے تیل اور گھی، چائے اور فوڈ یونٹس سمیت کئی شعبوں کے خلاف زبردست کارروائی کی اورمحکمہ نے بغیر کسی پیشگی ادائیگی یا اخراجات کےشیڈول سے نو ماہ پہلے جدید ترین AJK POS انوائسنگ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون سے آن لائن کام کرنیوالوں پر ٹیکس عائد ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اس نے کہا کہ اس نظام سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے محصولات کی وصولی میں 400% سے 800% تک اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ ریونیو نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ سینٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم قائم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے گئےجس سے عوام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس آن لائن ادا کر سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آزاد جموں و کشمیر کے سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے ڈیٹا انضمام اور دونوں خطوں میں کام کرنے والے کاروباروں کے لیے دوہرے ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ محکمہ تمباکو کے شعبے میں جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو نافذ کر رہا ہے۔

Scroll to Top