چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات کو انٹر نیشنل ایونٹ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبات میں ان ممالک کو مدعو کیا جائے جنہوں نے کشمیر کاز کو اجاگر کیا
سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپورکی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ یہ عمارت میرا خواب تھی ، سنگ بنیاد سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تقریبات میں ان ممالک کو مسئلہ کشمیر پر بریفک کیا جائیگا جنہوں نے کشمیر کاز پر ہمیشہ پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو تقویت دی ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی6 منزلہ عمارت پر 873.630 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور 12 کنال رقبے پر مشتمل یہ منصوبہ3 سال میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر ججز سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم ، جسٹس رضا علی خان ،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجا ،سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس لیاقت شاہین کے علاوہ فیزیکل پلاننگ و ہائو سنگ اور سینٹرل ڈیزائن آفس کے افسران بھی موجو دتھے۔