ٹرمپ

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی پاکستان پسندیدہ ملک، ٹرمپ کی تعریفیں

واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ایٹمی ملک ہے اور میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں نے رکوائی، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کتنی دیر تک چلے گی۔

انہوں نے کہاکہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نے ایران کو بات چیت کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا تھا، تب بات کیوں نہیں کی۔

امریکی صدر نے کہاکہ ایران کو کئی بار کہاکہ جوہری معاہدہ ناگزیر ہے، میں نے اپنے پہلے دور حکومت میں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں صدر ہوتا تو روس او یوکرین کے درمیان کبھی جنگ نہ ہوتی، امریکا ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کرے گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی 40 سال سے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات آج رات 10 بجے طے ہے، جسے نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی صدر پاکستانی سپہ سالار کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

محکمہ تعلیم کیلئے3 ارب 10کروڑ ،سکولوں کی تزئین وآرائش کیلئےایک ارب 96کروڑ روپے مختص

Scroll to Top