مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء میں محکمہ تعلیم /ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے 39کروڑ14لاکھ ر وپے مہیا کیے گئے ہیں۔
اس رقم سے 4پرائمری اور 29مڈل سکولز کی عمارات کی تعمیر،12ہائی سکولوں کی مرمتی و اضافی مکانیت کے ساتھ ساتھ 75سکولز کے ہمراہ واشرومز کی تعمیر کا کام مکمل کر لیاگیا ہے۔
علاوہ ازیں 111ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز کو فرنیچر فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ 300پرائمری اور 315 مڈل سکولز میں فرنیچر اور دیگر سامان کا جاریہ کام آمدہ مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ عدالتی فیصلہ جات کی روشنی میں حصول اراضی کے لئے معاوضہ جات کی ادائیگیاں بھی زیر کار ہیں۔
وزہرخزانہ کا کہنا تھا کہ کہ آمدہ مالی سال 2025-26میں اس شعبہ کیلئے3 ارب 10کروڑ روپے بشمول بیرونی امداد مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ اگلے مالی سال کے دوران32 سکولز کی عمارات مکمل کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں ایک ارب 96کروڑ روپے مالیت کے مختص شدہ فنڈز سے حکومتی ترجیحات اور عوامی ضروریات کے پیش نظر آزادکشمیر بھر میں مختلف ادارہ جات کے لیے نئی عمارات کی تعمیر، موجودہ عمارات کی تزئین و آرائش، چار دیواری، صاف پانی اور سامان کی فراہمی کے منصوبہ جات شامل کرنے کی تجویز ہے۔
مزید برآں، اسلامی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے آوٹ آف سکول چلڈرن (Out of School Children) کیلئے ایک منصوبہ بھی منظور ہو چکا ہے جس کے تحت 60ہزار بچوں کو تعلیم دلوانے کے علاوہ 135 پرائمری سکولوں کی تعمیر اور اساتذہ کی تربیت بھی شامل ہے۔
آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا کل حجم 310ارب20کروڑروپےکا بجٹ پیش