آٹھمقام میں افواجِ پاکستان کا فری میڈیکل کیمپ، شہریوں کا خراجِ تحسین

آٹھمقام (وادی نیلم) افواجِ پاکستان کی جانب سے وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی اور سویلین ڈاکٹروں کی ٹیموں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

مقامی شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح افواجِ پاکستان سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے، اُسی جذبے کے ساتھ وہ ہماری صحت کے تحفظ کے لیے بھی کردار ادا کر رہی ہے، جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

شہریوں نے افواج پاکستان سے گزارش کی ہے کہ اسی نوعیت کے فری میڈیکل کیمپس شاردہ، کیل، اپر گریس اور بالائی علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی سربراہی پہلی بار خاتون کے سپرد

میڈیکل کیمپ میں آرمی کے ساتھ ساتھ سویلین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی خدمات انجام دیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس تسلسل کے ساتھ لگائے جائیں۔

Scroll to Top