مون سون بارشیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس، تمام محکموں کو الرٹ رکھنےکا حکم

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام میرپور ڈویژن بھر میں مون سون کے دوران بارشوں،اندھی طوفان،سیلاب اور دیگر آفات سماوی کے نقصانات سے نمٹنےکیلئے ایمرجنسی سروسز کے محکموں کو ہائی الرٹ رکھنے کیلئے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں لائحہ عمل اختیار کرنے کے سلسلہ میں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین اور ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے سردار عبدالوحید خان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنرمیرپور یاسر ریاض،ڈ ویژنل انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے عادل نذیر نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی میجر (ر)ناصر رفیق اور ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے سردار عبدالوحید خان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا سیزن 25جون کے بعد شروع ہوجائے گا اگلے تین ماہ میں شدید بارشوں،سیلاب اور دیگر آفات سماوی کے خدشات پہلے سے زیادہ ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز کے جملہ محکموں اور اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ افراد کو ریسیکو کرنے اوران کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری و پرائیویٹ اور دیگر عمارات کا ایڈونس اہتمام کرنا ہوگا ۔

اگر بڑے پیمانے پر کسی جگہ رہائشی آبادی کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتو وہاں ٹینٹ ویلج کا قیام عمل میں لایا جائے ایس ڈی ایم اے کی طرف سے وافر مقدرمیں ٹینٹ مہیا کردیئے ہیں۔

شہروں میں نالے اور نالیوں کی بل صفائی کروائی جائے۔اس سلسلہ میں ڈویژن کے تینوں ڈپٹی کمشنرز صاحبان اپنا کنٹی جنسی پلان مرتب کریں تاکہ پیشگی جملہ ضروریات پوری کی جاسکیں۔

انہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران ایس ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کی طرف سے شہداء،زخمیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا درسٹ ڈیٹا تیار کرنے پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی طرف سے جملہ اداروں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا اور انہیں بہترین خدمات اور فرائض سرانجام دینے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے 7اضلاع اور6 سب ڈویژن میں ریسکیو 1122کے دفاتر موجود ہیں جبکہ آئندہ تین مزید اضلاع اور دس سب ڈویژن میں ریسکیو 1122کی سروسز شروع ہوجائے گی جبکہ ایمرجنسی سروسزکے سامان اور دفاتر کیلئے وئیر ہاؤسز بھی قائم کئے جائیں گے۔

کمشنر چوہدری مختار حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ایمرجنسی محکموں اور سماجی تنظیموں کے باہمی اشتراک سے حفاظتی اقدامات کا اہتمام کریں۔ تمام محکموں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

شہری آبادی کے قریب نالوں کی بل صفائی سمیت دیگر ممکنہ نقصانات کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے بتایا کہ میرپور اور ڈڈیال نالہ سمیت دیگر مضافاتی نالوں کی بل صفائی انتہائی ضروری ہے۔۔

کئی نالوں کی کٹائی کے باعث بھی نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے حفاظتی دیواروں اور کئی مقامات پر بندباندنے سمیت پیشگی بل صفائی کے لئے فنڈز درکار ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے بتایا کہ بھمبر اور سیرلہ نالہ کی بل صفائی محکمہ شاہرات کے زریعے کروائی جارہی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام شہر میں نالیاں اور دیگر صفائی کی بھی کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی میجر (ر) ناصر رفیق نے کہا کہ مون سون بارشوں کے ممکنہ خدشات سمیت برقیات کے پرانے نظام کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے بھی مون سون پلان میں برقیات کے نظام کو رواں دواں رکھنے کا اہتمام بھی پلان میں شامل کیا جائے جبکہ ضلع بھر میں مون سون پلان کے حوالے سے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا، درجنوں کارکن ن لیگ میں شامل، جلد عوامی خدمت کا سفر شروع کرینگے، فاروق حیدر

Scroll to Top