آزادکشمیرسمیت بالائی علاقوں میں 13 جون سے مون سون بارشوں کا امکان،ایس ڈی ایم اے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 13 جون سے مون سون بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ ایس ڈی ایم اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کل بروز جمعرات سے گرج چمک کیساتھ بارش، ژالہ باری کا امکان ہے ۔

آزادکشمیر میں شدید بارش کے باعث نالوں میں طغیانی ، تیز ہوائوں سے بجلی کا نظام متاثر ہوسکتا ہے ۔ اایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مسافر اور سیاح کسی بھی قسم کے ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تمام DDMAs انتظامیہ، ریسکیو 1122، لائن محکمہ جات اپنے متعلقہ شعبوں میں الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی زمینی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے ۔

ڈیسکوز کے ذریعے صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنائیں، لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق لاحق خطرات سے عوام کو غیر محفوظ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سیلاب کے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے بارے بروقت آگاہ رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کا 13جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 13 سے 16 جون کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری گلیات ، سوات اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

بٹ گرام ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری، گلیات، مانسہرہ، سوات کی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی محتسب منصور قادر ڈار خورشید آباد پہنچ گئے،کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

Scroll to Top