اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عید کے موقع پر صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور صفائی مہم پر مثبت ردعمل پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مریم نواز کا آزادکشمیر کے طلباء کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کا اعلان
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام مختصر عرصے میں صفائی کے بہترین کام سے خوش ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر عید کے دوران صفائی کے انتظامات کی نگرانی کر تی رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عید کے پہلے دن سینکڑوں ٹن فضلہ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ پچاسی فیصد عوام کی شکایات کا ازالہ کلین پنجاب پروگرام کے تحت کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور اور سرگودھا ہدف کے 100 فیصد سے زیادہ فضلہ جمع کرنے کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں 80 فیصد تک فضلہ جمع کیا گیا۔




