ہیٹاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) گاؤں چھم ڈوبہ سیداں میں جنگل کی کٹائی شروع ، مکانوں کی غیرقانونی تعمیرات شروع ،کروڑوں کے جنگلات کی تباہی رات دن جاری ہے ۔۔
محکمہ جنگلات کے لوکل عملہ فارسٹ آفیسر جاوید کی ملی بھگت سے کروڑوکی کرپشن جاری ، اس سے قبل عوام علاقہ ڈوبہ سیداں نے چیف سیکرٹری آذاد کشمیر،سیکرٹری جنگلات اور کمشنر مظفرآباد کو درخواستیں بھی دی مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
قبل ازیں ایک انکوائری کمیشن موقع پر آیا تھا جس نے ٹمبر مافیا کو بے دخل بھی کیا تھا اور سختی سے منع کیا گیا اور پابند کیا گیا ان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور آڈیو ویڈیو بیان ریکارڈ ہوچکا ہے
اب لاکھوں روپے کی لالچ دے کر ٹمبر مافیا نے متعلقہ عملے کو دوبارہ جنگلات کی کٹائی اور بے جا مداخلت کیلئے ساتھ ملا لیا۔یہ لوگ محکمہ خوراک اور جنگلات کے کرپٹ مافیا سے مل کر علاقے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ عوام علاقہ میں سخت تشویش پائی گئی۔