عباسپور (کشمیر ڈیجیٹل) تفصیلات کے مطابق مڈل سکول ٹنگیراں بالا کی سرکاری بلڈنگ 2003 میں تعمیر ہوئی تھی بعد ازاں زلزلہ 2005 میں بلڈنگ کا بڑا حصہ ختم ہو گیا ۔
جس کے بعد سکول میں صرف دو کلاس رومز بچ گے جن میں 8 کلاسز کو چلانا ناممکن تھا ادارہ کیلئے نئے بلاک کی تعمیر کیلئے اہلیان علاقہ نے گرینڈ میٹنگ کی بلاک کی تعمیر کا آغاز ریٹائرڈ مدرس عظیم ماگرے کے فرزند سرفراز عظیم نے لیا۔
عباسپور بھر سے مخیر حضرات نے ڈونیشن دیکر بلڈنگ تعمیر کر دینئے بلاک کیلئے عباسپورین سوشل گروپ کے ذمہ داران خواجہ غلام جیلانی، خواجہ سہیل اصغر اور دیگر نے ڈونیشن کیساتھ ساتھ خاص معاونت بھی مہیا کیادارہ کے جملہ سٹاف کی کاوشوں سے 3 ماہ میں بلڈنگ کا کام مکمل ہوا جس کا افتتاح استاد لاستازہ محمد عظیم ماگرے بانی مڈل سکول ٹنگیڑاں نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ مقررین میں ادارہ سٹاف اور ان کے علاوہ سردار محمد اکرم (ممبر لوکل کونسل )، سردار شیراز چغتائی ،سرفرا عظیم ماگرے اور دیگر نے خطاب کیا۔
افتتاح کی پروقار تقریب سکول کے لان میں منعقد ہوئی جہاں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدرس سردار محمد فیصل نے ادا کیے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی عظیم ماگرے اور صدر تقریب ریٹا ئرڈ پرنسپل لطیف فیضی تھے۔ عوام علاقہ نے ایک قرارداد بذریعہ مدرس چوہدری کبیر پیش کی جس میں ادارہ کے نام کو بانی ادارہ ہذا ریٹائرڈ مدرس عظیم ماگرے کے نام سے منسوب کرنے کی اپیل کی ۔
ادارے کے نام کو منسوب کرنے والی قرارداد پر شرکا نے ہاتھ بلند کر کے حمایت کی ۔واضع رہے کچھ عرصہ قبل سالانہ نتائج کی تقریب میں بھی یہ قرارداد سردار شیراز چغتائی کے بھائی سماجی و کاروباری شخصیت سردار طاہر حبیب نے بھی یہ قرارداد عوام علاقہ سے منظور کروائی تھی ۔
بھارت اطلاعاتی جنگ بھی ہار گیا، پاکستان اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا، ہندوستانی تجزیہ کارکا اعتراف