ڈاکٹر عبدالحمید سبکدوش، خواجہ فاروق ویمن یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلرتعینات

مظفرآباد:صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو ویمن یونیورسٹی باغ کا عبوری وائس چانسلر تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ خواتین باغ کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید 2جون کو سبکدوش ہو گئے ہیں جس کے بعد حویلی کیمپس کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو بانی وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد جامعہ کشمیر مظفرآباد کے عبوری وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیںوہ پونچھ یونیورسٹی حویلی کہوٹہ کیمپس کے بانی ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نئے وائس چانسلرکی تقرری تک فرائض سرانجام دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن یونیورسٹی باغ کا 5واں کانوکیشن ،45گولڈ میڈلسٹ اور213 طلباء وطالبات میں ایم فل کی ڈگریاں تقسیم

Scroll to Top