حکومت آزادکشمیر کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مورخہ 10 جون 2025ء تا 11 اگست 2025ء تک موسم گرما کے جملہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے زیر انتظام جملہ سرکاری پرائیویٹ گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات از مورخہ10جون 2025 سے 11 اگست 2025 تک کیئے جانے کی منظوری دی ہے جبکہ سرمائی تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔

محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جملہ تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 14 اگست 2025ء کے حوالہ سے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔

شملہ معاہدہ فارغ ، اب ایل او سی کو سیز فائر لائن سمجھا جائے، وزیر دفاع

Scroll to Top