راولاکوٹ (بیورو رپورٹ) بی ایچ یو کوٹ متے خان میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کیخلاف عوام علاقہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گیٹ پر دھرنا دیدیا ۔
کونسلرز کے علاوہ سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ارشد نیازی اور عوام کی بڑی تعداد دھرنے میں پہنچ گئی ۔ شرکاء دھرنا لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی میں روڑے اٹکانے پر ممبر اسمبلی حسن ابراہیم اور کمشنر پونچھ ڈویژن پر برہم، نعرے بازی ۔
کونسلر کھوڑا وارڈ راشد افراز نے کہا کہ حکومتی اور محکمہ صحت کی منظوری کے باوجود ممبر اسمبلی حسن ابراہیم اور کمشنر پونچھ ڈویژن لیڈی ڈاکٹر کو حاضرنہیں ہونے دے رہے
اس کی بڑی وجہ مقامی شخص نے بی ایچ یو کیلئے فری گھر دے رکھا جوسردار حسن ابراہیم کے مخالف ہیں اور الیکشن میں حسن ابراہیم یہ پولنگ سٹیشن ہار جاتےہیں۔ ۔
شرکاء دھرناکا کہنا تھا کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بی ایچ کیو میں لیڈی ڈاکٹر حاضر نہیں ہوجاتی۔
حکومت آزادکشمیر کا بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری