مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت بجٹ کےحوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو سیکرٹری مالیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہدایت کی کہ بجلی اور آٹے کی مد میں دی جانے والی سبسڈی 71 ارب روپے کے خسارے کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا جائے ۔
آمدہ بجٹ میں عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر شامل کریں گے، صحت، تعلیم کے شعبے میں ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے
حکومت بجٹ میں عام شہری کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کرے گی، انفراسٹرکچر کی ترقی سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
تین جون سے بارشیں شروع،عید کے تین دن آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات