مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے گزشتہ روز مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے محکمہ صحت عامہ، محکمہ سیاحت اور محکمہ زراعت کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ لی۔
آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں 10ارب کا اضافہ کیا جائے،وزیراعظم چوہدری انوارالحق
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ترقیاتی بجٹ کے تصرف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے محکموں کے سربراہان کو جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انفراسٹرکچر کی بہتری سے ٹورازم کو فروغ ملے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آزادکشمیر کے خسارے میں چلنے والے ادارے منافع بخش بن گئے ،چوہدری انوار الحق
صحت کا نظام مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے مالی سال کے اختتام پر میچور لائبیلیٹیز کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔