نان کسٹم سگریٹ اسمگلنگ میں سہولت کاری میں ملوث ایکسائز انسپکٹر معطل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) کوہالہ چیک پوسٹ سے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں انسپکٹر ان لینڈ ریونیو کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے ٹول چیک پوسٹ کوہالہ پر تعینات ایکسائز انسپکٹر اشفاق حسین راٹھور کو بدتمیزی اور غفلت برتنے پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
تین دن قبل کوہالہ چیک پوسٹ پر پکڑے جانیوالے ٹرک جس میں مبینہ طور پر ڈھائی کروڑ روپے کے نان کسٹم ،جعلی سگریٹس موجود تھے،اور ٹرک کے پاس کمپیوٹرائزڈ رسید/انوائس بھی موجود نہیں تھی،تھانہ چھتر کلاس کلیاں لے جایا گیا تھا

تھانہ انچارج شوکت جمیل کے مطابق ایکسائز انسپکٹر اشفاق راٹھور نے اس ٹرک کو بنا کسی قانونی کاروائی واگزار کرنے کا تحریری حکم دیا،جس پر ٹرک کو واگزار کر دیا گیا تھا۔
حکم نامے کے مطابق افسر کو اگلے احکامات تک کمشنر ان لینڈ ریونیو (نارتھ زونز) مظفرآباد کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر ڈیجیٹل نے 25 مئی کو خبر دی تھی کہ ایکسائز اینڈ ان لینڈ ریونیو کے ایک اہلکار نے کوہالہ چوکی پر پولیس کی جانب سے روکنے کے بعد 25 ملین روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ لے جانے والے ٹرک کو چھوڑ دیا۔

ٹرک نوشہرہ سے مظفرآباد جا رہا تھا اور معیاری طریقہ کار کے تحت اسے چٹر کالس تھانے میں تحویل میں لے لیا گیا۔

کوہالہ چیک پوسٹ پر تعینات ایکسائز اہلکاروں کو مزید تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا۔ تاہم، قانونی کارروائی کے بجائے، ٹرک کو رات کے وقت خاموشی سے چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع نے کشمیر ڈیجیٹل کو بتایا کہ ایس ایچ او چتر کالس پولیس اسٹیشن اور ایکسائز افسر نے ٹرک کو جانے کی اجازت دینے کے لیے بالترتیب 300,000 اور 50,000 روپے کی ڈیل پر معاملات طے کئے۔

کشمیر ڈیجیٹل نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے ایس ایچ او شوکت جمیل سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن ان کے نمبر پر کال کا جواب نہیں ملا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی اس معاملے میں کوئی کوتاہی ہوتی تو وہ ٹرک کو پکڑتی ہی نہیں

،پولیس نے اپنا پورا فرض نبھایا مگر جب پکڑی گئی کوئی بھی چیز کسی دیگر محکمہ کے متعلقہ ہو تو اس کےکا فیصلہ متعلقہ ادارہ ہی کرسکتا ہے کہ آیا ایف آئی آر ونی ہے یا نہیں،اور ان ہی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا جاتا ہے۔

اس معاملے میں بھی نان کسٹم ،اور کسٹمز کی چیکنگ انلینڈ روینیو ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر کہ عملداری میں آتی ہے،تھانہ انچارج شوکت جمیل نے متعلقہ محکمہ کے ایکسائز انسپکٹر اشفاق راٹھور کو بلا کر معاملہ انکے حوالے کیا اور انہوں نے اس ٹرک کو واگزار کرنے کا تحریری حکم دیا تب ٹرک واگزار کیا گیا،اس میں پولیس کا کوئی بھی قصور نہیں پایا گیا اور پولیس نے اپنے فرائض مکمل ادا کئے۔

Scroll to Top