باغ(کشمیر ڈیجیٹل) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ کوئی ریاست اور حکومت عوامی حمایت کے بغیر نہیں چل سکتی ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آپ کو پسند ہے اس لئے اسے اقتدار سونپ دیا جائے آزاد کشمیر کو اس طرح بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جاسکتا ہے یہاں پسند و نا پسند صرف عوام کی چلے گی عوامی حمایت سے محروم انوار حکومت سرکاری وسائل استعمال کئے بغیر ایک ریلی نکال کر دکھادے ۔
آزاد کشمیر کے لوگوں نے اس خطہ کی آزادی کیلیے قربانیاں دی ہیں راولاکوٹ کے لوگوں کی ایک اپنی سیاسی عسکری تاریخ ہے ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ مظفر آباد میں جلسہ کرنا یا حقوق مانگنا کوٸی بری بات نہیں لیکن نظریات پر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا آزاد کشمیر کے بچے بچے کے دل میں پاکستان بستا ہے ان خیالات کا اظہار شاہ غلام قادر نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ہر حلقہ اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یوم تکبیر پورے جوش و جزبے کیساتھ منایا جا رہا ہے آج کے دن محمد نواز شریف نے قوم کو نئی شاخت دی اور ہندستان کےچھ ایٹمی دھماکوں کے جواب سات ایٹمی دھماکے کر کے دیس اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
اس وقت یہودی لابی کو محمد نواز شریف کی یہ بات پسند نہ آئی لیکن محمد نوازشریف نے پوری دنیا اور بالخصوص امریکہ کے شدید دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اقتدار تو قربان کر دیا لیکن ملکی مفاد پر آنچ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ وزیراعظم پاکستان اور ایک مسلح افواج کا سربراہ تھا جن کے دور میں ٹینکوں میں فیول تک نہیں تھا اور انڈین پائلٹ ابھینندن کو ہیرو بنا کر سرحد پار کروا دیا گیا ۔
دونوں کی ٹانگیں کانپ رہی تھی اور ایک آج وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں جنہوں نے بھارت کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم ایک میزائل مارو گے تو ہم دس ماریں گے اور انڈین رافیل طیارے اور ڈرونز فضا میں بکھیر دیئے۔
ہندوستان کی رسوائی کی داستانیں دنیا دیکھ رہی ہے۔ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ بہت جلد آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی جماعتی منشور پر کام جاری ہے کسی کے ذہن میں کوئی تجویز ہو تو ارسال کرے ہم جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے جو وعدہ کریں گے وہ پورا ہو گا۔
ہم وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرز پر کام کرنا ہے ہم نے لوگوں کو ریاست پر بوجھ نہیں بننے دینا بلکہ انہیں ہنر مند بناکر باعزت روزگار دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا اے آئی کی طرف چل نکلی ہے اور ہم بابووں کی کھیپ درکھیپ تیار کر رہے ہیں۔
ہم نے سسٹم کو بدلنا ہے مسلم لیگ حکومت میں آکر آئی ٹی کے میدان میں ایک بڑی انویسمنٹ کرے گی خواتین کے مسائل حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان راولاکوٹ سٹی کے زیر اہتمام راولاکوٹ سٹی میں یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
وادی نیلم ، لشکری سنڈی کا حملہ، زراعت کا شعبہ زوال کا شکار، کسانوں کی دہائی