طلبہ یونین نہیں تو کسی اور تنظیم کے انتخابات بھی نہیں ہونے دینگے، طلباء نے ووٹربکس اٹھا لئے

مظفرآباد:آزاد کشمیر جامعہ میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جب اکیڈمیک سٹاف کے ہونے والے الیکشن کے ووٹر بکس کو اسی یونیورسٹی کے طلبا لے کر فو چکر ہو گئے۔

چند لڑکوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین انتخابات نہیں ہو سکتے تو کوئی بھی دیگر انتخابی سرگرمی قابل قبول نہیں۔

جامعہ کشمیر سٹی کیمپس کی ٹیم ابرہیم حبیب میر ، فہیم بھیا ، چوہدری فیصل، احمد گیلانی ، چوہدری دانش، چودھری ثاقب سراج ، ولید انقلابی، ثاقب جاوید اکیڈمیک سٹاف کے 4 سال بعد ہونے والے انتخابات کے دوران پولنگ بکس لے کر فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کشمیر میں تدریسی سرگرمیاں معطل، طلبہ احتجاج اور سیکیورٹی خدشات کے باعث فیصلہ

طلبہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جملہ سرکاری اداروں میں تنظیمیں موجود ہیں۔وکلا برادری،تاجر برادری سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی اپنی تنظیمیں بنا رکھی ہیں لیکن اگر پابندی ہے تو طلبا پر ہے۔

ان حالات میں ہم جامعہ کے الیکشن مکمل نہیں ہونے دیں گے۔تاہم وی سی جامعہ آزاد کشمیر ،فیکلٹی اور طلبہ کے درمیان طویل مذاکراتی عمل کے بعد ووٹر بکس طلبہ نے واپس کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کشمیر میں سپورٹس فیسٹیول، کشمیرڈیجیٹل کی سپانسر ٹیم نے فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

Scroll to Top