سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف نازیبا ویڈیوزاور پوسٹیں شیئر کرنے والا شخص گرفتار

میرپور:نیوسٹی ٹیچنگ اسپتال میرپور کے سرجن ڈاکٹر احمد محمود ولد شوکت محمود قوم بھٹی ساکن سیکٹر B/3 میرپور کو سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف نازیبا ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرنے، عوام کو اکسانے اور گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر احمد محمود کے خلاف دفعات 123A، 489y، 504، 505 اور 506 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Scroll to Top