پاک فوج

یوم دفاع پاکستان،ایل او سی کیرن کی یادگارِ شہداء پر پاک فوج کی سلامی

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) لائن آف کنٹرول کیرن پر پاک فوج اور کشمیر ورلڈ فورم کے اشتراک سے یومِ دفاعِ پاکستان 6 ستمبر کے موقع پر یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تجدیدِ وفا کا عزم کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر راجہ ثاقب مجید تھے، جبکہ کشمیر ورلڈ فورم کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی رفیق پردیسی، جی او سی چنار ڈویژن ضرار اور کمانڈر 32 بریگیڈ سمیت پاک فوج کے افسران، کاروانِ کشمیر، سیاحوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یومِ دفاع کے موقع پر یادگارِ شہداء کیرن پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہدائے وطن کو سلام پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ بینڈ کی دھنوں اور قومی و ریاستی ترانوں سے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر بھرمیں یومِ دفاع کی پروقار تقریبات، شہداء کو خراجِ عقیدت

تقریب کے شرکاء نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے دوران 1965 کے معرکے اور یومِ شہدائے کیرن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، جس میں پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔

لائن آف کنٹرول کیرن پر منعقدہ تقریب میں شرکاء نے شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے اور ملکی دفاع و سلامتی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ضلع نیلم : یومِ دفاع کی مرکزی تقریب! میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے پرچم کشائی کی

اس موقع پر پراگرام میں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات اورشیلڈ تقسیم کی گئیں ۔