بھمبر؛ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی گائیاں کے ٹرک ڈرائیور راج محمد کے بیٹے محمد یاسین کی برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر بننے تک کی شاندار و دلچسپ کہانی سامنے آگئی۔
سماہنی گائیاں کے گرلز مڈل سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنیوالے محمد یاسین 1992میں اپنی کزن کیساتھ شادی کے بعد سپانسرڈ ویزے پر برطانیہ گئے۔
محمد یاسین نے پہلی جاب کیٹری ورکرز کی ، دکانوں پر کام کیا، صفائی کا کام کیا اور ٹیکسی چلانے کے دوران الیکشن مہم چلا کر ممبربرطانوی پارلیمنٹ بن گئے۔
محمد یاسین کو تین بار ممبربرطانوی پارلیمنٹ بننے کا اعزازحاصل ہے لیکن وہ اپنا ماضی نہیں بھولے اور ہر سال اپنے آبائی علاقے سماہنی میں آتے ہیں اور لوگوں سے ملتے جلتے ہیں۔
کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ سید شہاب عباس نے ان کے آبائی گھر اور سکو ل کا دورہ کیا، کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ نے سکول کے اساتذہ اورمحمد یاسین کے قریبی رشتہ داروں سے بات چیت کی۔
اساتذہ نے ریکارڈ بتاتے ہوئے کہا کہ محمد یاسین نے1975میں سکول میں داخلہ لیا اور انتہائی لائق ومحنتی طالبعلم تھے۔محمد یاسین آزادکشمیر آنےپر ہر سال اپنے آبائی سکول کا بھی دورہ کرتے ہیں۔
محمد یاسین نے ممبربرطانوی پارلیمنٹ بننے کے بعد بھی اپنا آبائی گھر سادہ رکھا ہوا ہے جوان کے والد کا بنا ہواہے۔
اہل علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد یاسین ممبر برطانوی پارلیمنٹ بنے کے بعد ان کے کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور انہوں نے خوشی سے اپنا تعارف کرایا کہ میں ٹرک ڈرائیور کا بیٹا ہوں۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ چک ہریام بریج کی تکمیل میںبھی محمد یاسین کا کردار ہے اور ابھی وہ میرپور ایئرپورٹ کیلئے کرداراد ا کررہے ہیںجس میں کامیابی حاصل کرینگے۔
محمد یاسین کے والد راج محمدآزادکشمیر میںٹرک چلاتے تھے ، حیرت انگیر طور پر ان کا بیٹا محمد یاسین بریڈ فورڈ سے ہی ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
محمد یاسین مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی بھرپور انداز میں آواز اٹھاتے ہیں ، یاسین کیساتھ ایک بار ایئرپورٹ پران کے نام کی وجہ سے ناروا سلوک بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہنسہ سے تعلق رکھنے والی رخسانہ اسماعیل انگلینڈ کے شہر راتھرم کی لارڈ میئر منتخب




