TRUCK AND SEGRATE

پولیس اور محکمہ ایکسائز کا گٹھ جوڑ، کروڑوں کے غیر قانونی سگریٹ سے بھرا ٹرک چھوڑ دیا

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آذاد کشمیر کے دارالحکومت میں پولیس اور محکمہ ایکسائز کا گٹھ جوڑ،مظفرآباد کی مشہور کاروباری شخصیت کے اڑھائی کروڑ سے زائد کے غیر قانونی سگریٹ ٹرک سمیت چھوڑ دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی کوہالہ نے راولپنڈی سے مظفرآباد آنے والے ٹرک کو روکا جس میں اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر معروف کمپنی کے سگریٹ موجود تھے۔

پولیس چوکی کوہالہ نے پڑتال کرنے کے بعد ٹرک کھڑا کر دیا، پولیس تھانہ چھتر کلاس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر ضبط کیا اور محکمہ ایکسائز کے اہلکار جو کوہالہ ایکسائز چیک پوسٹ پر مامور ہیں انہیں بلایا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ پولیس چھتر کلاس اور ایکسائز اہلکارنے مالک سگریٹ سے ساز باز کرکے رات کی تاریکی میں ٹرک کو واگزار کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھمبرمیں لاکھوں مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کلاس نے مبینہ طور پر 3 لاکھ سے زائد اور ایکسائز اہلکار نے مبینہ طور پر 50 ہزار لیکر غیر معروف کمپنی کے سگریٹ ٹرک سمیت واگزار کر دیئے۔

یاد رہے اس سے قبل شہر بھر میں دو نمبر ادویات کا بہت شور تھا جس کے استعمال سے لوگوں کو موت واقع ہو جاتی اسی طرح اب دو نمبر سگریٹ مظفرآباد میں لائے جارہے جو پینے والوں کو پھیپھڑوں،گلے اور دیگر موذی مرض میں مبتلا کرتے ہیں۔

جنکا قلع قمع ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے مظفرآباد شہر اس وقت دو نمبر اشیا کی فروخت کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے۔

کوئی بھی سرکاری ادارہ ایسے مکروہ کاموں پر کارروائی کرنے کے بجائے اسکی حوصلہ افزائی کر رہا ہے،محکمہ پولیس اس جرم میں برابر کی شریک دکھائی دے رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔عید تعطیلات کے دوران سگریٹ اسمگلنگ کی روک تھام: آزاد کشمیر میں سخت اقدامات، دفعہ 144 نافذ

چیز نامی سگریٹ کے 200 کاٹن ضبط کیے گئے ہیں ،تھانہ پولیس چھتر کلاس کے ایس ایچ او شوکت جمیل سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو ایس ایچ او نے فون اٹھا کر بند کر دیا

بار بار کال کی گئی مگر ایس ا یچ او موصوف نے کال اٹھانا مناسب نہ سمجھابعد ازاں پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی اور انھوں نے لکھ کر دیااور ٹرک چھوڑ دیا جبکہ دوسری جانب پاکستان میں چیز نامی سگریٹ مکمل بین ہے اور نا ن کسٹم سگریٹ ہے جس کی موقع پر کوئی انوائس نہیں تھی ۔

 

Scroll to Top