کریک ڈاون جاری، پانچ ادویات جعلی قرار ،ڈریپ کی عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)جعلی ادویات کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈریپ نے پانچ جعلی ادویات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیفم کیپسول 400 ملی گرام کو جعلی قرار دبدیا گیا ہے جو مریضوں کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ایسفی کوف سیرپ 125 ملی لیٹر بھی جعلی ثابت ہوئی ہے جس کے استعمال سے نقصان ہو سکتا ہے اور ڈروفا-10 ٹیبلٹ اور ڈائیڈروکیر 10 ملی گرام کی گولیاں بھی غیر معیاری اور جعلی پائی گئی ہیں۔

ڈریپ کے مطابق ڈروپلکس 10 ملی گرام ٹیبلٹ کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے جس کے استعمال سے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ جعلی دواؤں کا استعمال مریضوں کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور اسپتالوں کو سپلائی چین میں آنے والی مشکوک دواؤں پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈریپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف مستند اور رجسٹرڈ فارمیسیز سے ہی دواؤں کی خریداری کریں، اور اگر کسی مریض نے مشکوک دوا استعمال کی ہے تو فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کرے۔

احتساب بن گیا خواب،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غیر فعال، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ تیسرے سال بھی جاری نہ ہو سکی

Scroll to Top