گریس ویلی کے عوام بلا تنخواہ سرحدوں کے محافظ،حفاظتی بنکرز کا مطالبہ پورا کرینگے، کمانڈنٹ فالکن بریگیڈ

نیلم:معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے گریس ویلی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ فالکن بریگیڈ بریگیڈیئرعمران چیمہ تھے۔

عوام علاقہ اپر ولوہر گریس نے مہمان خصوصی کا شانداراستقبال کیا اورمبارکباد دی،تقریب کے دوران فضا نعرہ تکبیر ،اللہ اکبر اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

ڈسٹرکٹ کونسلر اپر گریس سید یحییٰ شاہ،چیئرمین لوہر گریس انعام قاضی، سماجی رہنما حبیب اللہ بٹ، کونسلر سردار شاہد اقبال منہاس نےبھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستا ن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے بھارتی فوج کی پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی اور پاک افواج کوتاریخ ساز فتح حاصل کرنے پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

مہمان خصوصی بریگیڈیئر عمران چیمہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تاریخی فتح اسلام کی فتح ہے، گریس ویلی کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو بلا تنخواہ سرحدوں کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے جس طرح اس دفعہ عوام نے اتحاد دکھایا انشااللہ اگر ہم استقامت پر رہے تو کامیابیا ں قدم چومیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گریس ویلی بلکہ نیلم ویلی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حفاظتی بنکرزکاپورا ہو رہا ہے، پھلاوئی ہائیڈرل پاور پھلاوئی تا شنڈداس روڈ پرحکومت کی مشاورت سے جلد کام شروع ہوگا۔

بریگیڈیئر عمران چیمہ نے کرنل توقیر کی تعریف کی جو گریس ویلی میں سماجی کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر حکومت کیساتھ مل کر گریس ویلی کے عوام کےمسائل حل کرینگے،کمانڈنٹ آفیسر کرنل توقیر

Scroll to Top