مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پرکارروائی کرتے ہوئے ٹاہلی منڈی میں قائم ہوٹل کو سیل کر دیا۔ دودھ میں سکمڈملک پائوڈر کی موجودگی پائی گئی۔
فوڈ اتھارٹی شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دودھ اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاہلی منڈی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کی زیر نگرانی ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے کی پاداش میں ایک ایف بی او کو سیل کر دیا ۔
ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے موقع پر دودھ کے نمونے حاصل کئے جنہیں فوری طور موبائل فوڈ لیب کےذریعےٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹنگ رپورٹ میں دودھ میں سکمڈملک پاوڈر کی موجودگی پائی گئی۔
یاد رہے کہ سکمڈ دودھ پاؤڈر کو مختلف ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے، جیسے تازہ دودھ میں شامل کرنےسےاس کے ٹھوس مواد کو بڑھایاجاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام ،فوڈ کے کاروبار سے وابستہ افراد کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار