ہمیں اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ وہ بھارت کیخلاف بنیان مرصوص مشن کا حصہ بنا، اختیار اللہ بٹ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے!آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے پائلٹ نے حصہ لینے سے پہلے گھر میں والدین سے فون پر بات کی، ماں باپ دونوں نے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی اورہمیں اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ وہ اس مشن کا حصہ بنا۔ان خیالات کا اظہار بنیان مرصوص آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کے والد اختیار اللہ بٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں نوشین خواجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جب ہمیں پتہ چلا کہ ہمارابیٹا اس معرکےمیں شامل ہے تو ہماری خوشی کی انتہا تھی،اختیار اللہ بٹ

معروف سیاسی رہنما اختیار اللہ بٹ کا کہنا تھا کہ تکمیل آزادی کشمیرہمارے سپہ سالارجنرل عاصم منیر کا مشن ہے ۔ جب ہمیں پتہ چلا کہ ہمارابیٹا اس معرکےمیں شامل ہے تو ہماری خوشی کی انتہا تھی، ہم نے کہا بیٹا ہم ’’کشمیر النسل پاکستانی‘‘ ہیں، اور پاکستان کیلئے ہماری جانیں جاتی ہیں تو ہم قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

بھارتی جارحیت کا جس طرح منہ توڑ جواب دیا کشمیری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے

اختیار اللہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا جس طرح منہ توڑ جواب دیا گیا اس پر پوری کشمیری قوم اپنی پاک فوج اور پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تجارت کا لالچ دے کر ضمیر خریدنے کی کوشش کی لیکن ہم اپنے وطن کے دفاع پر کسی صورت کمپرمائز کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ ہمیں اپنے وطن کی آزادی اور خود مختاری عزیز ہے ۔ بھارت نے جنگ کا آغاز کیا اور شکست بھی تسلیم کی ۔ پاکستان کی عالمی سطح پر برتری تسلیم کرلی ہے ۔

افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ پاکستان ٹیکنالوجیکل وار کا ماہر ہے، اختیار اللہ بٹ
اختیار اللہ بٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ نے جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ اپنے وطن کا دفاع کیا اور دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان ٹیکنالوجیکل وار کا ماہر ہے ۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس نے آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا اور رافیل جیسے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی

Scroll to Top