وادی لیپہ: وادی لیپہ میں اتوار کی شام شدید آندھی اور جھکڑ چلنے سےغائی پورہ کے رہائشی مدرس شفیق بھٹی کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ میںشدید آندھی اورجھکڑ کے باعث غائی پورہ کے رہائشی مدرس شفیق بھٹی کا لاکھوں روپے مالیت کا3منزلہ مکان مکمل تباہوگیا۔تحصیلدار لیپہ آدھی رات کو متاثرین کے پاس پہنچ گئے۔
سب کچھ لٹ گیا، شکر ہے اللہ پاک نے جانی نقصان سے محفوظ رکھا، متاثرین تحصیلدار کے سامنےآبدیدہ ،مدرس شفیق بھٹی نے حکومت سے مکان کی تعمیر کیلئے لیا گیا قرض معاف کرنے کی اپیل کردی۔
مدرس شفیق بھٹی کا کہنا ہے کہ ایچ بی اے ایڈوانس لے کر مکان تعمیر کیا تھا جو آندھی کی نذرہو گیا،حکومت قرض معاف کرے، کثیرالعیال ہوں، مکان بناؤں یا قرض دوں۔
تحصیلدار لیپہ کے پہنچنے پر متاثرہ فیملی نے انتظامیہ اور میڈیا کا آدھی رات اور مشکل میں حال احوال پوچھنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر ، اسلام آباد میں تیز آندھی ،طوفان،شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق