sarbaz khan

پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرکے تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مشہور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا 8،586 میٹر کو کامیابی سے سر کیا۔

اس کامیابی سے وہ آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی 8000 میٹر   سے بلند  تمام چوٹیوں کوسر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سرباز خان نے اتوار کی صبح اضافی آکسیجن کے بغیر نیپال میں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کوسر کیا ،صرف چند کوہ پیماؤں نے آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی 8000 میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے تمام 14 کو سرکرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

سرباز خان اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں دنیا کے تمام آٹھ ہزار میٹر سے اوپر چوٹیاں  سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے تھے۔

سرباز کے ٹور آرگنائزر امیجن نیپال نے کوہ پیما کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے عزیز دوست، مؤکل، اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ساتھی سرباز خان کو دنیا کے تیسرے بلند ترین پہاڑ کو سر کرنے کی ان کی ناقابل یقین کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس بارے میں الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے کہا کہ سرباز خان پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے آکسیجن کے بغیر تمام  بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرباز خان نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کردیا ، آکسیجن کے بغیر پہاڑ کوسر کرنا ایک  دلیرانہ کارنامہ ہے ۔

سرباز نے اتوار کی صبح  کوہ کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کیا جو کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔

جو چیز اس کارنامے کو غیر معمولی بناتی ہے وہ یہ ہے کہ سرباز نے بغیر کسی اضافی آکسیجن کے دنیا کے تیسرے بلند ترین پہاڑ کو سر کیا جو پاکستان کی کوہ پیمائی میں ایک یادگار لمحہ ہے۔

Scroll to Top