لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سورج جیسے آ گ کے گولے برسا رہا ہو، شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو وارننگ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں 19 مئی تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خطرہ ہے جس سے گرمی کی لہر پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید 3 سے 4 روز رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین دن تک موسم گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں تاکہ گرمی سے بچا جا سکے ۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے اثرات سے خود کو بچانے کے لیے اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں ۔




