وادی لیپہ:سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں وادی لیپہ میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پرجوش نعرے بازی کی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے خود بھی نعرے لگوائے۔
اس موقع پر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ عوام کا جذبہ دیدنی ہے، یوم فتح ہر سال جوش و جذبے سے منائیں گے ،ہندوستان کو شکست تاریخی لمحہ ہے۔
جنرل عاصم منیر جنرل ساحر شمشاد سے لے کر ایک سپاہی تک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،بری فوج پاک بحریہ،پاک فضائیہ نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملا کرتاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ جمعے کو یوم تشکر منائیں اورشکرانے کے نوافل ادا کریں، لیپہ ویلی سمیت لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیپہ ویلی کے عوام ہندوستان کی فائرنگ کے باوجود ڈٹے رہے، یہ سیز فائر لائن عارضی ہے ہم اسے مستقل سرحد تسلیم نہیں کرتے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاک فوج کے شہدا کی یادگار اور فاتح لیپہ کرنل حق نوازکیانی شہید کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،انہوں نے افواج پاکستان کے جوانوں سے ملاقات کی اورمٹھائی کھلائی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ایل او سی پر پہنچ گئے،شہریوں کی حوصلہ افزائی