مظفرآباد تا چکوٹھی جیوے جیوے پاکستان ریلی، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام مظفرآباد تا چکوٹھی جیوے جیوے پاکستان ریلی ٍٍنکالی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں وزرائے حکومت سردار جاوید ایوب،سید بازل علی نقوی،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر،نائب صدر مبشر منیر اعوان،شوکت جاوید میر،صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ چوہدری طارق ساگر چوہدری مسعود انقلابی۔،سید شفیق کاظمی سید جنید کاظمی ۔سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لائن آف کنٹرول سے تین کلو میٹر کے فاصلہ پر سرحدی قصبہ چکوٹھی میں سپیکر اسمبلی،وزرائے کرام اور دیگر نے پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی

چکوٹھی کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،پاکستان،مسلح افواج پاکستان زدہ بار اور بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی اس سے قبل جہلم ویلی پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی قیادت میں پیپلز پارٹی کارکنان نے سپیکر اسمبلی،وزرائے حکومت کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا

سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزرائے کرام، صاحبزادہ اشفاق ظفراور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کو بھی اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اور ہم ان کے مقدس خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے

یہ ریلی دشمن کو پیغام دیتی ہے کہ پاکستان،آزاد کشمیر کی عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،مودی کے ظلم اور جبر کا دور اب ختم ہوچکا ہے

پاک فوج نے دن کی روشنی میں جوابی کارروائی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت بزدل دشمن ہے،پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکہ کے آگے ہاتھ جوڑ کر اپنی جان بخشی کروائی یہ بات بھی تاریخ میں لکھی جائے گی،نریندر مودی اب اپنی قوم سے جھوٹے خطاب کر کے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔۔۔

Scroll to Top