عالمی بینک کا سندھ طاس معاہدے میں کردار محدود ، معاہدہ معطل نہیں ہوا، صدر اجے بنگا کا دعویٰ 

جنیوا(کشمیر ڈیجیٹل)عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں ہوا تاہم دونوں ممالک اتفاق رائے سے نیا معاہدہ کر سکتے ہیں، عالمی بینک کا سندھ طاس معاہدے میں کردار محدود ہے۔

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی جانب سے جاری ایک بیان پاکستان اور بھارت کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے ’سندھ طاس‘ معاہدے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار محدود ہے۔

انہوں نے وضاحت کی سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں بلکہ ایک سہولت کار کے طور پر ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ سندھ طاس میں معطلی کی کوئی شک موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے حوالے سے کوئی نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ باہمی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، معاہدے کو ختم کر کے نئے معاہدے پر کام کیا جا سکتا ہے۔

مظفرآباد اور پاکستان کے دوسرےشہروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی، تازہ ریٹس جاری

Scroll to Top