pakistan attack

آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان نے بھارت کو کن کن محاذوں پر ناکوں چنے چبوائے؟

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا پاکستان نے 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب آپریشن بنیان مرصوص شروع کر کے بھارت کی جارحیت کا سخت جواب دیا اور دشمن کو کاری ضربیں لگائیں ۔

پاکستان کی زمینی اور فضائی افواج نے بھارت کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے رکھا تھا، جب کہ بحریہ بھی چوکس تھی اور دشمن پر گہری نظر رکھی تھی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کو 100-0 سے شکست دے کر بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔ فضائیہ نے جھڑپ کے دوران پانچ جدید ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا جن میں رافیل بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوص‘ کی کاری ضرب ! بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا

پاکستان کے دفاعی نظام نے 7/8 مئی کی رات ڈنگا کے قریب ایک ہندوستانی میزائل پروجیکٹائل کو مار گرایا۔.8/9 مئی کو پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے ہندوستان کے سپرسونک برہموس میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

پاکستان جدید سسٹمز نے ہندوستانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں نشانہ بنایا،پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار جوابی کارروائی کی۔

کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور ہندوستانی فوج کی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا،بھارت نے 7 مقامات پر حملے کیے جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اہداف کو تباہ کیا۔

پاکستان نے اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی بھارت کی طرف سے فائر کیے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مار گرایا، جب کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے فتح 1 میزائل داغے جس سے بھارتی فضائی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سفارتی محاذ پر کامیابیاں

اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے بھی پاکستان کے ذمہ دارانہ ردعمل اور رواداری کی تعریف کی، چین، ترکی اور آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کی۔

اس کے علاوہ امریکہ اور مغربی ممالک نے غیر جانبداری کو اپنایا، لیکن صرف ایک ملک اسرائیل، ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہوا اور یہاں تک کہ مدد فراہم کی۔

آپریشن کے دوران بیانیہ جنگ میں پاکستان کی فتح حاصل کی پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جبکہ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کا موقف قبول کر لیا۔

بھارت اپنے الزامات اور دعو ئوں کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا،آپریشن بنیان مرصوص نے ہر محاذ پر ہندوستان کے آپریشن سندھور کو شکست دی۔

قوم کا اتحاد

پاکستانی قوم زیادہ متحد ہو گئی اور ہندوستانی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو گئی جبکہ ہندوستانی معاشرہ مزید منقسم ہو گیا۔

آئی ایم ایف نے 1 بلین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے کر پاکستان کا عالمی اعتماد بحال کیا،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک فوجی فتح نہیں ہے بلکہ “قوم کے فخر، اتحاد اور استقامت کی جیت ہے۔

Scroll to Top