راولپنڈی : راولپنڈی کے نورخان ایئربیس پر بھارت کی طرف سے میزائل حملے کے بعد بڑی تعداد میں شہری نور خان ایئربیس پہنچ گئے اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے نورخان ایئربیس سمیت 3بیسز پر میزائل حملے کئے ہیں جن کو ناکام بنا دیا گیا ہے ، میزائل گرنے پر دھماکےکی آواز آئی جس کے بعد بڑی تعدادمیں شہری نورخان ایئربیس پہنچ گئے۔
کسی بھی مزید حملے سے بے خوف شہریوں نے پاک فوج کے حق میں بڑی ریلی نکالی اورپاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جبکہ انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ دشمن سے اسکی حرکت کا بھرپوربدلہ لیا جائے ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ دشمن کو ناکوں چنے چبوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی طرف سے داغے گئےمیزائل ناکام بنا دیئے گئے،فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر




