بھمبر،سماہنی باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

بھمبر:آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کے سماہنی باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون (کواڈکاپٹر)مار گرایاہےجبکہ باغسر سیکٹر پر شدید گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت بازنہیں آیا، رات بھر ایل اوسی پر شدید فائرنگ وگولہ باری کی گئی اس دوران دشمن کا ڈرون بھی پاک فوج نے مار گرایا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کوارڈ کاپٹر رات 3بج کر15منٹ پر گرایا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے دشمن کو گولہ باری کادندان شکن جواب دیا جا رہا ہے جبکہ ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے ملک کی کئی علاقوں میں بھارت کے 30ڈرون مار گرائے تھے۔

Scroll to Top