آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 12 مئی تک بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کاامکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا آج رات سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔ 07 مئی سے وسطی / جنوبی علاقوں میں نم آلود ہوائیں بھی داخل ہونے کی توقع ہے۔

آزادکشمیر کے مختلف علاقوں وادی نیلم، مظفر آباد ، راولا کوٹ، پونچھ ، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں 07 ( شام رات) سے 12 مئی کے دوران وقفے وقفے سے آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش ، ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
گلگت بلستان

08 سے 12 مئی کے دوران : گلگت بلتستان (دیا میر ، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے اور شکر ) میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب / اسلام آباد
07 (رات) سے 11 مئی کے دوران: اسلام آباد اراولپنڈی، مری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع کی جاتی ہے جبکہ 08 سے 10 مئی کے دوران قصور ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال ، حافظ آباد، وزیر آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ، ساہیوال، فیصل آباد، لیہ، بھکر ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر ور اور پاکپتن میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
خیبر پختونخوا:
07 ( شام رات) سے 12 مئی کے دوران: چترال، دیر، سوات کوہستان، شانگلہ، بلگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، پشاور ، صوابی، مردان، چارسدہ اورنوشہرہ میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ 08 سے 10 مئی کے دوران کرم، اور کزئی ، کو ہاٹ ، ہنگو، بنوں، لکی مروت ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بلوچستان:
07 (شام) سے 10 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، بی، موسی خیل ، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ اور آواران میں آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ
: 08 (شام) سے 10 مئی کے دوران: سکھر ، لاڑکانہ، میر پور خاص، جیکب آباد، کشمور، ٹنڈو اللہ یار ، ٹنڈو محمد خان، تھر پار کر ، سانگھڑ ، عمر کوٹ اور مٹھی میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری ، گرج چمک اور تیز ، موسلا دھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
کاشتکار حضرات اپنی فصلوں خاص طور پر (گندم کی کٹائی کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔
فرانسیسی کمپنی رافیل کو دھچکا، جے ایف 17 تھنڈر کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

Scroll to Top