مظفرآباد: دارالحکومت مظفرآباد میں رات کی تاریکی کے دوران دشمن کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے، تاہم شہر میں معمولات زندگی بدستور جاری ہیں اور شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔
شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروبار کھل چکے ہیں اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ عوام نے دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی کے باوجود حوصلے اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام دشمن کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید، 46 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بزدلانہ حملہ اور میزائل فائر کیے گئے جہاں مقامی آبادی کو نقصان پہچایا گیا ۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے چاروں خانے چت کر دیئے۔




