مسلح ہو کرایل اوسی پرجاکر مودی کو پیغام دیاکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے، راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد: سابق وزیراعظم ون لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ایل اوسی پرجاکر مودی کو پیغام دیاکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مجھے وزیرا مور کشمیر کا فون آیا تھاکہ کنٹرول لائن کادورہ کرنے آ رہا ہوں جس پر مظفر آباد اور نیلم میں جلسہ ہوئے۔

میں اسلحہ لے کر کنٹرول لائن پر اس لئے گئے کہ بھارت کو پیغام دینا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اگر کوئی لڑائی لگ جاتی ہے تو ہندوستان کو مشکلات ہوں گی کیونکہ بھارت کے عوام اپنی فوج کیخلاف ہیںپاکستان بھارت کی جنگ ہوئی تو یہ ہماری بقا کی جنگ ہوگی اور کشمیر کی آزادی کی جنگ ہوگی ۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ خرابی میں بھی تعمیر کی صورت نکل آتی ہے، شاید اللہ کو یہی منظور ہو،ہمیں اپنے بھائیوں کو آزادی دلانی ہےا ور بھارتیوں کو لکھن پور سے واپس بھیجنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام میں کوئی خوف نہیں،کنٹرول لائن کے قریب رہنے والوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی حملے کی افواہ کے باوجود جلسے میں لوگ آئے

مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے غلط کارڈ کھیلا، پاکستان شملہ معاہدہ سے باہر نکلے، سابق وزیراعظم
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے غلط کارڈ کھیل لیا ہے،پاکستان کو شملہ معاہدہ سے باہر نکلنا چاہیے، انڈین میڈیا میں آنے والے ریٹائر فوجیوں کو شاید علم نہیں کہ پاکستان نے کس قدر تیار کررکھی ہے۔

انڈیا کا2016 میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ 100 فیصد جھوٹ تھا، ہم نے اس مقام سےآگے جا کر جلسہ کیا ہمیں کوئی نشان نہیں ملے،مودی ہمیشہ الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ مجھے نہیں لگتا کہ انڈیا حملہ کریگا، زیادہ سے زیادہ لگتا ہے کہ وہ میزائل استعمال کریگا جس کا جواب پاکستان بھی دیگا۔

پاکستان کے پاس بہترین میزائل ٹیکنالوجی ہے، ہمارے پاس نصر اور فتح میزائل موجود ہیں جو بھارت کے پاس نہیں ہیں، پہاڑی علاقے میں بھارتی فوج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے پہلگام واقعہ کو ہندومسلم سے جوڑا س سے ہندومسلم فسادات ہوسکتے ہیں،بھارتی میڈیا جا کر سرینگر کے لوگوں سے سوال جواب کررہا ہے۔سندھ طاس معاہدہ سے نکلنا بھارت کی غلطی،چین بھرم پترا پر پراجیکٹ لگائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے جنگ دیکھی ہی نہیں، ا س نے صرف 2200مسلمان مارے ہیں،ہم کسی بھی نہتے کو مارنے کیخلاف ہیں، جو لوگ مارے گئے ہم ان لے لواحقین سے اظہار افسوس واظہار ہمدردی کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ رسول کریم ؐجنگ بدر کی جنگ میں فرمایا تھا کہ آپ نے بزرگ کو نہیں مارنا ، بچے کو نہیں مارنا اور خواتین کو نہیں مارنا ، نہتے نوجوان پر بھی تلوار نہیں اٹھانی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس تحقیقات کے ذریعے ہندوستان بچانے کا واحد راستہ ہے، ایس اے دلت نے کہا کہ فیس سیونگ تلاش کرنی چاہیے،بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرلینا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیا بزدل دشمن ہے، شیواجی مرٹا کو افضل خان سے شکست ہوئی تو اس نے صلح کا ہاتھ بڑھادیا جس پر افضل خان نے تلوار چھوڑ دی تو شیواجی مرٹا نے اس کی پیٹھ میں خنجرگونپ دیا اس لئے کہتے ہیں بغل میں چھری اور منہ میں رام رام۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معیشت بحال کی اور سفارتی تعلقات مستحکم ہوئے تو ہندوستان کو تکلیف ہوئی جس پر پہلگام ڈرامہ رچایا گیا، مودی منی پور نہیں جا سکتا،ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم میں صرف پاکستان ہی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت بازنہ آیا توآزادکشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے ، راجہ فاروق حیدر

Scroll to Top