london protest

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھ کمیونٹی کا احتجاج، مودی کی تصویر پرجوتے برسائے گئے

پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

منفرد احتجاج میں سکھوں نے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا او ر اس پر جوتے بھی پھینکے۔

احتجاج میں پاکستانیوں اور سکھوں نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت خانے دہشت گردی کے مراکز بن چکے ہیں اور سکھ پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پانی کی دہشت گردی کا ارتکاب کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام واقعہ ،بھارتی آبی جارحیت کیخلاف میرپور کے شہری سڑکوں پرآگئے ،تحقیقات کا مطالبہ

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری برادریوں نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔

مودی حکومت نے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں مخالفین کی زندگی کو اجبرین بنا دیا ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے روایتی تعصب کے ساتھ ساتھ متنازعہ اقدامات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستان کی انتہا پسند ہندو پارٹی بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلوں کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بھی آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔

 

Scroll to Top