سفارش نہ ہونا جرم بن گیا ، ٹاپ کرنیوالی غریب کی بیٹی یسریٰ منظور ٹیوٹا میں تقرری سے محروم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر میرٹ کا قتل ، ٹیسٹ اورپریکٹیکل میں ٹاپ کرنے والی غریب کی بیٹی کو نظر اندا ز کر کے ٹیسٹ اور پریکٹیکل میں فیل حکومتی وزیرکی رشتہ دار امیدوارا کی تقرری کر دی گئی ۔

نوجوان اتحاد ناڑا کوٹ ، جماعت اسلامی ، انجمن تاجران کا اس نا انصافی کیخلاف احتجاج کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر میرٹ کو پامال کیا گیا ہے، اور یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک باشعور اور محنتی طالبہ کے خوابوں کا خون ہے۔

اے جے کے ٹیوٹا کی ریکروٹمنٹ کے تمام مراحل میں گا ئووں ناڑا کوٹ یونین کونسل مکھیالہ کی یسرا منظور، نمایاں کارکردگی کے ساتھ سرفہرست رہی-

افسوسناک امر یہ ہے کہ جب تقرری کا وقت آیا تو ساری شفافیت اور محنت کو پسِ پشت ڈال کر سفارش اور رشتہ داری کو ترجیح دیتے ہوئے حکومتی وزیر کی بھانجی جس نے نہ ٹیسٹ پاس کیا نہ ہی پریکٹیکل میں کامیاب ہو سکی اس کو انٹرو یو میں نمبر دے یسرا منظورجو ٹیسٹ اور پریکٹیکل میں ٹاپ پر تھی پر ترجیح دی گئی ۔

نوجوان اتحاد ناڑا کوٹ ، جماعت اسلامی مکھیالہ کا دو مئی کو علاقہ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ، اور مسئلہ حل نہ ہونے صور ت میں غازی آباد باغ روڈ مکمل بند کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ادیب فاضل و دیگر نے کہا کہ باغ ٹیوٹا میں میرٹ کی پامالی غریب بہن کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انجینئر ادیب فاضل میرٹ کا قتل کر کے ایک وزیر کی بھانجی جو فیل تھی منتخب کیا گیا ٹیوٹا سلیکشن بورڈ نے میرٹ کی دھجیاں اڑا د دیں اور غریب باپ کی بیٹی جواعلی تعلیم یافتہ تھی اسکی جگہ ایک وزیر کی بھانجی کو منتخب کیا گیا ہم س ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہر محاذ پر لڑینگے اور غریب بیٹی کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔۔

اگر ہماری آواز کو نا سنا گیا تو آ ئندہ دنوں میں پوری قوت کے ساتھ کو ہالہ باغ روڈ پر دھرنے کی تاریخ کا اعلان کرینگے ، دریں اثنا انجمن تاجران ، جماعت اسلامی مکھیالہ کا بھی جمعہ کو احتجاج،نوجوان اتحاد کی مکمل حمایت کا اعلان
بھارت کا پاکستان کیخلاف ’’آپریشن بدلہ ‘‘شروع کرنے کا دعویٰ

Scroll to Top