مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے تمام سیاحوں کو وادی نیلم کا سفر کرنے سے روک دیا۔
اجلاس میں سپیکر نے رولنگ میں حکومت کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر تمام سیاحوں کو نیلم ویلی کا سفر کرنے سے روک دیا جائے
ایل او سی حالات نارمل نہیں ہیں اور سیاحوں کے پھنس جانے کا خطرہ موجود ہے ،انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سیاح حضرات ریاست کے مہمان ہیں انہیں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ ہو۔