مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی لائن آف کنٹرول پر پہنچ کر بھارت کو للکار،بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو آزادکشمیر کو ہندوستانی فوج کا قبرستان بنادیں گے۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی امیدیں پاک فوج سے وابستہ ہیں مودی دریاے جہلم روکنے کا رسک نہیں لے سکتا ایسا کیا تو اسی میل لمبی وادی پانی سے بھر جائیگی۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر پر صف ماتم بچھ گئی۔ جنرل عاصم منیر ایک دلیر سپہ سالار ہیں شکر ہے اس وقت فوج کی قیادت ان کے پاس ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر قومی امنگوں کی آئینہ دار تھی آزادکشمیر کے اندر دہشت گردی کی کاروائیوں کی کوشش ہورہی ہے عوام ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
پیسہ نہ ہی کوئی کاروبار، کوہالہ سے پار کسی جگہ کوئی جائیداد نہیں، فاروق حیدر
نہ میرے پاس پیسے نا میرا کوئی کاروبار نا ہی کوہالہ سے پار کسی جگہ کوئی جائیداد یہ عوام کی محبت تھی جس کے باعث 85 سے لیکر اب تک سیاست کررہا ہوں،فاروق حیدر خان ان دنوں لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں میں اپنی سیاسی مہم پر موجود ہیں۔ـ
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، جہلم بس اسٹینڈ سے بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،ڈی ی جی آئی ایس پی آر