ازبکستان سے سلورمیڈل حاصل کرکے آنیوالے عدیل راجا کا میرپور میں شاندار استقبال

میرپور: ازبکستان میں ہونے والے سینٹرل ایشیاء فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے کراٹے پلیئر محمد عدیل راجاکا میرپور پہنچے پرشاندار استقبال کیاگیا۔

میرپور پہنچے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔

محمد عدیل راجانے انتھک محنت، غیر متزلزل حوصلے اور بے مثال مہارت سےآزادکشمیر کا نام روش کیا،اس موقع پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

محمد عدیل راجہ کی کامیابی نئی نسل کیلئےروشن مثال ہے کہ جذبہ، محنت اور عزم کے ساتھ خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھارت میں ہونیوالے مقابلے میں شرکت سے معذرت کرلی

Scroll to Top