trafic

پاک فوج نے برتھواڑ گلی روڈ ٹریفک کیلئے بحال کرادی،عوام کا اظہار تشکر

وادی لیپہ( کشمیر ڈیجیٹل ) پاک فوج جہاں ملکی دفاع کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے وہیں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی پیش پیش ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نےدفاعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہیں برتھواڑ گلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر ا دیا۔

سلائیڈ کے باعث برتھواڑ گلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال نہیں تھی جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بے ہنگم ٹریفک،سڑکوں پر پارکنگ،گندگی ،مظفر آباد دارالحکومت کے شایان شان نہ بن سکا

سلائیڈ کے باعث سڑک ٹریفک کے لئے بند تھی ، دفاعی صورتحال کے حوالے سے بھی روڈ کی بحالی ضروری تھی ۔

لیپہ ریشیاں براستہ شیڑ گلی روڈ کی پختگی کے بعد ٹریفک کا زیادہ رجحان شیڑ گلی ٹاپ کی طرف تھا۔

عوامی مطالبہ پر پاک فوج نے برتھواڑ گلی روڈ پر موجود سلائیڈ کو ہٹا کر گزشتہ روز ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جس پر عوام علاقہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top