سونے کی قیمت میں کمی ، 4 لاکھ پہنچنے سے قبل بریک لگ گئی

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل ) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی ، سونے کی قیمت میں گزشتہ 4ماہ سے مسلسل اضافے کا تسلسل رکنے سے نیا ریکارڈز بننا بھی بند ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 300روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3لاکھ 48ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 833روپے گھٹ کر 2لاکھ 98ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی ۔سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 3ہزار 497روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 2ہزار 998روپے کی سطح پر آگئی۔
تھائی لینڈ پولیس کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

Scroll to Top