عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی حقوق کی بات کی تو سب نے حمایت کی مگر ریاست مخالف عزائم سامنے آگئے، سردار حسن ابراہیم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عام شہریوں کے قتل عام پر دکھ ہے اور ایسی دہشتگردی قابل مذمت ہے ۔ بھارت کی روایت رہی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ہر دفعہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان پرالزمات عائد کردیتا ہے ۔

ایک طرف بھارت پرامن کشمیر کا تاثر دے کا عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اور دوسری طرف دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر کس قسم کے ڈرامے رچا کر کشمیریوں کا جینا تنگ کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی وممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے کشمیر ڈیجیٹل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبے دے رہا ہے تو پھر وہاں انتشار اور ملٹینسی کے واقعات کیوں ہورہے ہیں ، 400 کلو میٹر اندر 9 لاکھ فوج کی موجودگی میں کیسے گھس گئے اور انہیں پتہ ہی نہیں چلا ۔

سردار حسن ابراہیم کا کہنا تھا کہسینئر سیاسی لیڈر شپ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے درمیان میں جا کر ان کے تحفظات کو دور کریں اور چیزوں کو سنجیدگی سے لیں،جب عوامی ایکشن کمیٹی نےعوام کے بنیادی حقوق کی بات کی تو عوام نے انکی کھل کر حمایت کی،مگر وقت کیساتھ انکے ریاست مخالف عزائم بےنقاب ہونے لگے!

سردار حسن ابراہیم کا مزید کہنا تھا جب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی بنیاد پڑی تو عوام کیساتھ تمام جماعتوں کے کارکنوں نے ساتھ دیا اور ان کے عوامی حقوق کے احتجاج میں شامل ہوئےمگر وقت گزرنے کیساتھ آٹا بجلی ، پانی تو ایک طرف سیاسی انتشار بھی بڑھ گیا ۔پانچ فروری یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دنیا میں پہچان رکھتا ہے مگر ایکشن کمیٹی نے اس دن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی، آٹا بجلی ہماری تحریک آزادی کشمیر سے مقدم نہیں ہے
پاکستانی فضائی حدود کی بندش ، بھارت مشکلات کا شکار، بھارتی نائب صدر پھنس گئے

Scroll to Top