مظفرآباد: کشمیر ڈیجیٹل کے اشتراک سے جامعہ کشمیر میں ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کا چوتھا روز کشمیر ڈیجیٹل کی سپانسر ٹیم نے فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ۔
کشمیر ڈیجیٹل کی گرلز کرکٹ ٹیم سائیکالوجی نائیٹس نے فائنل جیتا اور اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیموں میں شیلڈز اور ٹرافیز تقسیم کی گئی ۔
فٹبال ٹیم میں کشمیر ڈیجیٹل کی سپانسر ٹیم نے2-0سے کامیابی سمیٹی، جامعہ کشمیر میں کشمیر ڈیجیٹل کے اشتراک سے سپورٹس فیسٹیول4روز سے جاری تھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب شعبہ نفسیات نے اس نوعیت کا بڑا اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا، جس میں طالبات کی بھرپور شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف تعلیمی ماحول میں تازگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔
شرکاء نے کشمیر ڈیجیٹل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے کہا کہ ہم ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے، ہماری بچیوں کا کھیل کی طرف راغب ہونا بھی خوش آئند ہے۔