مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل،مدیحہ عباسی سے) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا وفد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں مئی کے پہلے ہفتے میں امریکہ روانہ ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق وفد کا یہ دورہ مطالعاتی ہوگا ۔اس مطالعاتی وفد میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شاہ غلام قادر ،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون میاں عبدالوحید اور سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت شامل ہوں گے۔
زرائع کے مطابق اس وفد میں اپوزیشن میں سے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد و اپوزیشن ممبرز اسمبلی سمیت کسی کو شامل نہیں کیا گیا۔مطالعاتی دورے کے اخراجات اسمبلی سیکر ٹریٹ برداشت کرے گا،۔
سیالکوٹ سیکٹر میں بڑی کامیابی،پاک فوج نے بھارتی فوجی گرفتار کر لیا!